مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے سرحدی علاقہ الباب میں ترک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں داعش کے51 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک فضائیہ نے الباب شہر میں داعش کے59 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترک فورسز نے الباب شہر کا کئی ہفتوں سے گھیراؤ کیا ہوا ہے جہاں 5 ماہ سے لڑائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مرنے والے داعش دہشت گردورں میں 4 اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔ ترک فضائیہ کی بمباری میں داعش کی 56 عمارتیں اور 3کمانڈ کنٹرول سینٹر بھی تباہ ہوگئے جب کہ اتحادی فوج نے بھی الباب کے علاقے میں داعش کیخلاف 8 فضائی حملے کیے جس میں شدت پسندوں کی 2 گاڑیاں اور 2 دفاعی پوزیشن تباہ ہوگئیں۔
آپ کا تبصرہ